میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو کی ریاست گیریرو کے قصبے اگیوالا میں گزشتہ ماہ 43 طلبہ کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
میکسیکو کی ریاست گیریرو کے ایک قصبے اگیوالا میں گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو طلبا کے ایک گروپ نےاساتذہ کے حقوق کے لئے مظاہرہ کیا تاہم پولیس کی جانب سے ان پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 6 طالب علم ہلاک اور 43 لاپتہ ہوگئے تھے لیکن اب اس علاقے میں اجتماعی قبر کی دریافت کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ لاشیں لاپتہ طالبعلموں کی ہوں تاہم اس کی تصدیق کے لئے فارنزک ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
27 ستمبر کو فائرنگ کے واقعہ میں بچ جانے والے طالبعلموں کو لاپتہ ہونے سے قبل پولیس کی گاڑیوں میں زبردستی لے جایا گیا تھا جب کہ بعض طالبعلم چھپ گئے تھے۔ اگیوالا میں فائرنگ کےواقعہ کے بعد 22 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ قصبے کے میئر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔