میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ایک ٹرین الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دا بیسٹ (The Beast) کے نام سے مشہور مال بردار ٹرین اکثر امریکا کی جانب جانے والے تارکینِ وطن استعمال کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹریک سے اتری اور پھر الٹ گئی۔ حادثے کے مقام پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔ زخمیوں میں سے 16 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔