میکسیکو :2 سمندری طوفانوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی

Mexico Tropical Storm

Mexico Tropical Storm

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں دو سمندری طوفانوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی، سیلابی پانی اترنے کے بعد لوگوں نے گھروں کی صفائی کا کام شروع کر دیا۔

میکسیکو کا صوبہ گوریرو سمندری طوفان مینوئیل کے ٹکرانے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ صوبائی دارالحکومت چِلپان سنگو میں پانی اترنے کے بعد لوگ گھروں سے بالٹیوں کی مدد سے کیچڑ نکالتے رہے۔

حکام کے مطابق سمندری طوفانوں سے دس لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ امدادی سامان دور دراز علاقوں میں پھنسے لوگوں تک پہنچانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔