میکسیکو : آتش فشاں نے ایک بار پھر دھواں اور راکھ اگلنا شروع کر دیا

Mexico Volcano

Mexico Volcano

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسکو میں آتش فشاں پہاڑ نے ایک بار پھر دھواں اور راکھ اگلنا شروع کر دیا ہے۔

دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع آتش فشاں “سے راکھ اور دھوئیں کے اخراج کے بعد وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر سینٹر کے مطابق دھوئیں اور راکھ کا اخراج فضا میں ڈھائی کلو میٹر بلندی تک ہے۔

ابھی خطرہ اتنا زیادہ نہیں اسی لیے قریبی رہائشی علاقے خالی نہیں کرائے گئے ہیں۔

اس سے قبل اسی آتش فشاں پہاڑ سے سب سے بڑا دھماکا2000ء میں ہوا تھا، جس کے باعث 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا تھا۔