میکسیکو :ریسلر سر پر چوٹ لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا

Wrestling

Wrestling

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں معمول کا ریسلنگ کا مقابلہ ایک ریسلر کیلئے آخری کھیل ثابت ہوا۔ دوران ِریسلنگ ایک ریسلر کو سر میں چوٹ لگی اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

دیگر پہلوان ساتھی کی موت سے بے خبر کھیل میں مصروف رہے۔ میکسیکو کے شہر تائی جونا میں گزشتہ روز معمول کے مطابق ہزاروں لوگ ریسلنگ انجوائے کر رہے تھے۔

اچانک 35 سالہ ریسلر ڈیل پیرو آگایو کو سر میں چوٹ آئی اور وہ رنگ میں ایک جانب گر گئے۔ دیگر ریسلر لڑائی میں مصروف رہے اور ریفری نے بھی آگایو کو شدید زخمی سمجھ کر کوئی توجہ نہ دی، تاہم جب کافی دیر تک ساتھیوں کے ہلانے جلانے پربھی آگایو نہیں اٹھے تو انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔