میکسیکو : زیویئر گومز اور نیکولا سپائرنگ نے ٹرائتھلون ورلڈ کپ جیت لیا

Triathlon World Cup

Triathlon World Cup

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں ہونیوالے ٹرائتھلون ورلڈ کپ کا ٹائٹل اولمپک میڈلسٹ زیویئرگومیز اور نکولا سپر نگ نے جیت لیا۔ میکسیکو میں ہونیوالے تین مقابلوں پر مشتمل عالمی کپ میں اولمپک ٹرائتھلون میڈلسٹ سوئزرلینڈ کی نکولا سپر نگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ستاون منٹ تریپن سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

امریکہ کی سارہ گروف سلور میڈل کے ساتھ دوسرے اور آسٹریا کی لیزا پرٹرر برانز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ مینز ایونٹ میں اسپین کے زیویئر گومیز سرفہرست رہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ تریپن منٹ چھبیس سیکنڈز میں طے کیا اور لندن اولمپکس کے بعد رواں سیزن کا پہلا جبکہ کیریر کا چودہواں ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فرانس کے لیسکیور کی دوسری اور روس کے دمتری پولنسکی کی تیسری پوزیشن رہی۔