مہندرسنگھ دھونی نے اسپاٹ فکسنگ کے سوال پر چپ سادھ لی

Mhndrsngh Dhoni

Mhndrsngh Dhoni

ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم متوازن ہے،چیمپینزٹرافی جیتنے کااچھاموقع ہے،ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہو ئے بھارتی کپتان نے کہا بھارتی ٹیم متوازن ہے تاہم چمینزٹرافی میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوگی،ہمارے پاس ہرشعبے میں بہترین کھلاڑی دستیاب ہیں۔چمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے مقابلے پر کئے گئے سوال کے جواب میں دھونی کا کہنا تھا۔

پاکستان کے ساتھ میچ میں کھلاڑیوں پر اضافی دبا ضرور ہو تا ہے،ان کی ٹیم میں سعید اجمل جیسامسٹری بولر بھی موجود اور مجموعی طور پر پاکستان کی بولنگ اچھی ہے۔مہندراسنگھ دھونی نے اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال مکمل خاموشی اختیار کی جبکہ بھارتی میڈیاکوآئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پرسوال پوچھنے سے روک دیاگیا۔