واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی شہر میامی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی 6 کمسن نواسے نواسیوں کو قتل کر دیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک شخص ڈان چارلس نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنی بیٹی اور اس کے 6 معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔
بعد میں حملہ آورنے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مارے گئے بچوں میں سب سے بڑے بچے کی عمر 10 سال جبکہ سب سے چھوٹے بچے کی عمر صرف 3 ماہ تھی، ہولناک واقعے کے بعد میامی میں سوگ کی فضا ہے۔