میاں عبدالرزاق کا کارکنوں کے اعزاز میں افطار و ڈنر
Posted on August 5, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سابقہ آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی حلقہ 153 میاں عبدالرزاق نے یہاں پیکو روڈ پر مقامی ہوٹل میں کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکت کرنیوالوں میں یونین کونسل 129′ 130 اور 131 کے سابق ناظمین و کونسلرز صاحبان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عبدالرزاق نے کہا کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھرپور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے گراس روٹ لیول پر قیام سے شہریوں کے روز مرہ کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
افطار ڈنر کے موقع پر یونین کونسل 129 کے سابق امیدوار برائے ناظم اور انجمن شہریان کوٹ لکھپت کے صدر وزیر انور نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے حقوق کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کریں تاکہ علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔