پیرس (میاں امجد) فرانس کی معروف سماجی شخصیت ورلڈ ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر اور پاکستان پریس کلب فرانس کے جنرل سیکرٹری میاں امجد کے بہنوئی چوہدری عبدالستار صاحب اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال فرما گے ہیں انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ان کی نماز جنازہ اسلام آباد آیئ ٹین ٹو کی جامعہ مسجد میں آج بروز پیر بحد نماز عصر ادا کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستان بہن بھائیوں نے میاں امجد سے اس غم ناک موقع پر دلی تحزیت کی ہے اور مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی ہے۔