میاں برادران تعمیری سوچ لے کر ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں

بہاولپور: میاں برادران تعمیری سوچ لے کر ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں جن کے انقلاب اقدامات کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سمیع اللہ چوہدری سابق ایم پی اے نے اپنے بیان میں کیا اور کہاکہ بجلی کے بحران پرکسی حدتک قابو پا لیا گیا ہے۔

ترقی و خوشحالی کی منزل قریب ہے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک وقوم کوشدید مسائل اوربحرانوں میں مبتلا کر دیا تمام تر مسائل پیپلزپارٹی کے دور کے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی پانچ ماہ کی انتھک کاوشوں کے بعدبے شمار مسائل حل ہوئے اور جلد ہی ملک سے بے روزگاری کامسئلہ بھی حل ہو جائیگا پہلے نوکریاں نوٹ دے کرملتی تھیں مگر اب مینڈیٹ پرمل رہی ہیں۔

پاکستان کی بہتری اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جووعدے کیے گئے ان کی تکمیل کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن زبردست کامیابی حاصل کریگی۔