فیصل آباد (چوہدری حامد جٹ ) مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر چوہدری حامد جٹ نے کہا ہے کہ میاں برادران ملکی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ملک میں چا رو ں طر ف خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہے۔ دہشتگردی ، غربت ، افلا س ، مہنگا ئی اور بجلی و گیس کی لو ڈ شیڈ نگ کے جن بوتلو ں میں بند کئے جا رہے ہیں۔ حامد جٹ نے کہاکہ وزیر اعظم اوران کے وزرا ء اور مشیران ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ ملک کو درپیش توانائی بحران کے حل کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑیگی۔ حامد جٹ نے کہاکہ پٹرولیم نرخوں میں کمی سے ملکی انڈسٹری اور عوام کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا اور مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوگا۔ ملک کو پستی اور تنزلی سے بچا نے کے لیے محب وطن عوام کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا پڑے گا اور حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کرنیوالوں کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہوگی جو صرف اپنے مفادات کیلئے حکومت مخالف بیان بازی کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں۔