کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ میاں برادران ملک و قوم کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔ پروپگنڈہ کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
عوام نے ہمیں 5 سال کیلئے منتخب کیا ہے۔ تو پھر ہمیں 5 سال پورے کرنے کیوں نہیں دیئے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی میاں نواز شریف کو صرف اور صرف کام سے روکنے کیلئے ڈیڑھ سے اڑھائی سال میں اسمبلیاں توڑٰ گئیں۔ ایک بار پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدت پوری ہونے کے بعد عوام اپنا اگلا فیصلہ دے۔ انشاء اللہ ملک سے غربت ، بے روزگاری اور توانائی کی کمی کو پورے کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
عوام ان لوگوں کے فریب میں نہ آئے۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری اپنے وقت پر سیاست کریں۔ اور جمہوری سسٹم میں آکر الیکشن لڑیں۔ اگر انہیں عوام منتخب کرتی ہے تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔