میاں برادران سابقہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں کوشاں ہے،محمد خالد

گوجرانوالہ : مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد خالد مغل نے کہا ہے کہ میاں برادران سابقہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں کوشاں ہے، عوام کا اعتماد مسلم لیگ ن پر برقرار ہے، انشاء اللہ ملک میں جلد خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلزار کالونی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد خالد مغل کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی پر شور مچانے والے عوام سے مخلص نہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں بوئے گئے کانٹوں کو پھولوں میں تبدیل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی ترجمان جماعت ہے، انشاء اللہ درپیش چیلنجز سے ملک کو نجات دلا کر دم لیں گے۔ تقریب سے راشد بٹ، فاروق مغل، ڈاکٹر سرور بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔