میاں برادران کی جہد مسلسل سے پاکستان میں تعمیری اوردوررس تبدیلی ضرورآئے گی، رائو ناصر
Posted on September 1, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم پی اے رانا مبشر اقبال، چیف آرگنائزر لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں اور میڈیا ایڈوائزر لیبرونگ لاہور امتیاز علی شاکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں روشنی کی پہلی کرن ہی تمام اندھیرے دور کردے گی ،مخالفین مایوسی پھلانے میں بُرے طرح ناکام ہوجائیں گے۔
مسلم لیگ ن کو ملک کو دہشتگردی، لوڈشیڈنگ، ناانصافی اور بد امنی سمیت دیگر اندھیروں سے نکالنے مینڈیٹ ملا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تومسلم لیگ ن کی قیات عوام کے اعتماد پر ہر صورت پورا اُترے گے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جہد مسلسل سے پاکستان میں تعمیری اور دوررس تبدیلی ضرورآئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں وزیراعظم میاں نواز شریف اور پنجاب میں وزیراعلی شہباز شریف نے سیلاب زدگان کا ہاتھ تھام لیا ان کی بحالی اور آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے قومی ایجنڈے سے پاکستان میں تبدیلی اور خوشحالی کی خوشبو آ رہی ہے جو حکمران ملک اور اداروں کی بجائے اپنا اقتدار مضبوط کرتے ہیں۔
وہ پرویز مشرف اور زرداری لیگ کا انجام ضرو ریاد رکھیں مسلم لیگ ن کی انتھک قیادت نے ریاست جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔ 12 اکتوبر 1999 ء کی شام جمہوریت پرشب خون مارے جانے کے بعد شریف خاندان کے ہرفرد نے انتہائی صبر سے پرویزی آمریت کے جبر کا مقابلہ کیا اورآخر کارتیرہ برس بعدان کا صبر و تحمل رنگ لے آیا۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے باوجود میاں نواز شریف کی سیاسی پارٹیوں کو اپنے ساتھ بیٹھنے اورایک متفقہ قومی ایجنڈے بنانے کی دعوت ان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔