ملکہ ( عمر فاروق اعوان محسن ضیاء اعوان ) ایم پی اے چو ہد ری شبیر ا حمد کو ٹلہ نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں حلقہ این اے 107 اور پی پی 115 کی تقدیر بدلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد حلقہ این اے 107اور پی پی 115 میں میگا پر ا جیکٹس کا اعلان کریں گے اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ سا ڑ ھے اٹھا ئیس کروڑ کی خطیر گرانٹ سے تعمیر ہونے و الی گلیانہ تا چوک پاکستان گوٹریالہ روڈ کا شاندار افتتاح کریں گے اور اس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ کوٹلہ سے ملکی آچھ گوچھ اور کڈھالہ روڈ کا کام بھی زور شور سے جاری ہے۔ عنقریب وہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ یونین کونسل ملکہ ۔یونین کونسل گلیانہ ۔یونین کونسل بھگوال کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔