اسلام آباد (جیوڈیسک) کالا باغ ڈیم سے متعلق ایک سیمینار میں شرکت کے موقع پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ میاں برادران نے اقتدار کی لالچ میں کالا باغ ڈیم پر سمجھوتہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے معیشت کو تیس ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔
اگر کالا باغ ڈیم ہوتا تو جانی و مالی نقصان نہ ہوتا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے جہلم میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی دھرنوں سے عوام میں اپنے حق کیلئے آگاہی پیدا ہوئی۔
مسلم لیگ ق بائیس نومبر کو بہاولپور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ سیمنار سے خطاب میں سابق چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے صرف سیاست چمکا رہے ہیں۔ منصوبے سے پورے ملک کا فائدہ ہوگا۔