میاں چنوں (جیوڈیسک) میاں چنو ں کے نواحی چک میں مدرسے کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے، ملبے تلے مزید افراد کی تلاشی کا کام جاری ہے۔
نواحی چک 128 پندرہ ایل میں علاقے کی مسجد میں قرآن خوانی ہو رہی تھی کہ مدرسے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔ چھت گرنیسے رہائشی حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر واقعہ کی اطلاع پولیس اور ریسکیو کو دی جس پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کر دی ہے،
ملبے سے ا ب تک 5 لاشیں اور 19 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ملبے میں مزید افراد کی تلاشی کا کام جاری ہے۔