میاں چنوں (جیوڈیسک) سٹی پولیس نے میاں چنوں شہر کے باہر ناکہ لگا کر واردات میں مصروف ڈاکوؤں کو گھیرنے کی کوشش کی تو ڈاکو پندرہ ایل نہر عبور کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تین ڈاکو بخشی بھٹی، نصرت اور منصب مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں کے ڈیڑھ سو سے زائد مقدمات میں ملوث تھے۔