میاں چنوں (جیوڈیسک) میاں چنوں وہاڑی روڈ پر واقعہ عبداللہ ٹیکسٹائل مل کے احتجاج کرتے ہوئے مل ورکرز پر نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ ایک ورکر جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔
میاں چنوں نواحی علاقہ تھانہ چھب کلاں کے قریب عبداللہ ٹیکسٹائل مل کے ورکرز گزشتہ تین ماہ کی تخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کر رہے تھے کہ نامعلوم کار سواروں نے آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد عارف موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ انصر اور ایک نامعلوم شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔
مل ورکز نے احتجاج کرتے ہوئے وہاڑی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور مل انتظامیہ اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔