میاں چنوں (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شادی سے انکار کرنے والے نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون ہومیو ڈاکٹر کو گرفتار کرکے پولیس رپورٹ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دی گئی۔
میاں چنوں کی رہائشی ہومیو ڈاکٹر ناہید چوہدری نوید نامی نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر شادی سے انکار پر لیڈی ڈاکٹر نے نوید پر تیزاب پھینک دیااور فرار ہو گئی۔ تیزاب سے نوید کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا اور اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عدالت عالیہ کے شکایات سیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال سے رپورٹ طلب کی جس پر متعلقہ سیشن جج نے کارروائی کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا ہے اور پولیس رپورٹ مکمل کر کے دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔