فیصل آباد : میاں اعجاز احمد نے گوکھوال گورنمنٹ ہائی سکول میں غریب اور مستحق بچوں میں ہزاروں روپے تقسیم کر ڈالے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 65 کہ سینئرنائب صدر میاں اعجاز احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوکھوال میں غریب اور یتیم اور مستحق بچیوں میں فی کس 1000ہزار تقسیم کیے سینئر نائب صدر پی پی 65میاں اعجاز احمد نے قرض کی ادائیگی کے لیے بیلدار محمد لطیف بٹ کو 25000ہزار روپے اور چوکیدار ،خاکروب کو بھی دو ہزار روپے دینے سکو ل میں میٹھے پانی کے لیے واٹر کولر دینے کا بھی اعلان کیا۔
سکول کی بچیوں اوراساتذہ اور بچیوں کے والدین نے بھی میاں اعجاز احمد کہ اس نیک کام کو بہت سراہا ہے کہ میاں اعجاز احمد نے سکول کی بچیوں کو بے لو ث امداد کی ہے اور اہل علاقہ نے بھی میاں اعجاز احمد کہ اس کام کو سراہا ہے میاں اعجاز احمد نے کہا کہ ہمیں غریب اور مستحق ،بچیوں اس طرح مدد کرتے رہنے چاہیے تاکہ طالب علم اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ،آج کے بچے ہی کل پاکستان کا روشن مستقبل بنیں گے۔