میاں اقبال مظہر نے دارلامان گجرات کا دورہ کیا

Gujarat

Gujarat

گجرات: ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی میاں اقبال مظہر نے دارلامان گجرات کا دورہ کیا جہاں انچارج دارلامان چوہدری محمد ارشد نے انہیں بریفنگ دی۔

اے سی میاں اقبال مظہر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ دارالامان میں صفائی اور پانی کے نکاس کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے اور سنٹر میں مچھر مار سپرے کرایا جائے۔

انہوںنے ہدایت کی کہ دارالامان نشیبی عمارت میں واقع ہے اسے کسی دوسری مناسب جگہ پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔