لاہور (جیوڈیسک) لاہور، سیالکوٹ اور نارووال اضلاع سے تعلق رکھنے والے کرسچن کمیونٹی کے ایک وفد نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو سے گزشتہ روز ملاقات کی اور انکو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کی فطری اتحادی ہے کیونکہ یہ پارٹی لبرل اور ترقی پسند سیاسی سوچ رکھتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ایک مرتبہ سندھ آئیں یا سو مرتبہ، سندھی عوام کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں یہ ثابت کررہے ہیں۔
انہیں ابھی بھی سیاست کی الف ب کا علم نہیں ہو سکا، لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ 18 اکتوبر کا جلسہ ایک بار پھر یہ ثابت کردے گا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوری نظام کے تحفظ کے ضامن ہیں، انہوں نے ہمیشہ مفاہمت کا راستہ اختیار کیا۔