میاں نواز شریف تمام بحران حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: زبیر احمد

PML-N TRADERS WING

PML-N TRADERS WING

لاہور : مسلم لیگ ن ٹریڈرز رنگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے کہاہے کہ میاں نواز شریف تمام بحران حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے اپنے ہر دور میں ملک و قوم کو درپیش مسائل بڑی جرأت سے حل کئے ہیں۔

ان کے ساتھ عوام کی طاقت ہے ہمیں یقین ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ زبیر احمد نے کہا میاں نواز شریف نے انتہائی سیاسی بصیرت، کامیاب حکمت ِ عملی اور تدبر سے اپنے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ختم کر ڈالا۔

اب چینی صدرکے کامیاب دورہ سے45ارب ڈالرکے معاہدوں سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوجائے گا اور پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب ضرور شرمندہ ٔ تعبیر ہوگا۔