میاں نواز شریف کی قیادت میں شہر کراچی کو دنیا کا عظیم پر امن شہر بنائیں گے۔عصمت انور محسود

کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) شہر کراچی کی عوام کو متبادل قیادت فراہم کرے گی ہم اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ سیاست کو خدمت سمجھ کیا اور کرتے رہیں گے کارکنان شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریںعوامی تعاون کے ذریعے نواز شریف کی قیادت میں شہر کراچی کو دنیا کا عظیم اور پر امن شہر بنا یا جائے گا یہ بات مسلم لیگی رہنماء عصمت انور محسود نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں ملاقات کے لئے آنے والے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان اور عوام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر کا رکنان اور عوام نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود کو درپیش علاقائی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر عصمت انور محسود نے کہا کہ شہر کراچی کو مسائل کے دلدل میں دھکیل کر سیاست کو دوائم بخشنے والی سندھ حکومت سے کہاکہ عوامی حالات پر رحم کریں اور بلا تفریق شہر کے تمام علاقوں میں ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں عصمت انور محسود نے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر ز سے کہا ہے کہ وہ پسماندی علاقوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک کریں عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنے کے حکومت سندھ کی پالیسی کبھی برداشت نہیں کرے گی مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کارکنان اور عوام کو یقین دلا یا کہ شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لاکر مسائل کو حل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں شروع کردیں اور علاقائی سطح پر عوام کو در پیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں عصمت انور محسود نے کہاکہ انشا اللہ مسلم لیگ(ن) شہر کراچی میں مخلص اور دیانتدار قیادت فراہم کرے گی۔