اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔
حلف برداری کی پروقار تقریب میں صدر ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس سے پہلے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اس عہدے پر تعینات تھے۔
ذرائع کے مطابق وہ پناما معاملے پر نیا بنچ بنانے اور درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے۔