میاں شفقت میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کوٹلی بجاڑ فٹ بال کلب نے جیت لیا

Football Tournament

Football Tournament

لالہ موسیٰ: میاں شفقت میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کوٹلی بجاڑ فٹ بال کلب نے جیت لیا، تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے خطاب کے دوران کھلاڑیوں اور اہلیان جھنڈے والی نے گو نوازگو اور عمران خان زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے۔

پندرہ روز سے جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمانان خصوصی راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست، غلام عباس بھٹہ، انفارمیشن سیکرٹری ISF شعیب مغل، صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چوہدری منیر احمد، شکیل وڑائچ اور جھنڈے والی کی معزز شخصیات تھیں۔

جھنڈے والی فٹ بال گرائونڈ میں تمام مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا، فائنل میچ میں کوٹلی بجاڑ اور عید گاہ فٹ بال کلب کھاریاں کی ٹیمیں مد مقابل تھیں میچ کا فیصلہ پنیلٹی ککس پر ہوا جسے کوٹلی بجاڑ کی ٹیم نے 4-0سے جیت لیا میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں ،ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔