لاہور (سٹاف رپورٹر) معروف سماجی و سیاسی کارکن میاں شہباز غوث کو مشیر برائے وزیر اعلی شکایات سیل تعینات کر دیا گیا انہوں جی او آر ون 5 کلب میں اپنے دفتر باقاعدہ طور اپنی خدمات انجام دینا شروع کردیں۔
میاں شہباز غوث صاحب کا کہنا تھا کہ ان پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر اپنی قیادت کے انتہائی مشکور ہیں اور قیادت کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل کو مزید فعال بنایاجائے گا تاکہ یہاں آنے والے سائیلوں کے مسائل بہتر طریقے سے حل کئے جاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نعروں سے زیادہ عملی طور پر لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابت میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔