میاں صاحب فوج اور سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکرچلیں تو دہشت گردی سے بھی نجات ممکن ہے
Posted on May 17, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : تیزی سے زوال پذیر معیشت اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی اس وقت ملک کے سنگین ترین داخلی مسائل ہیں۔ عوام نے اسی توقع کے ساتھ متبادل قیادت کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے کہ وہ بدامنی، مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، کسادبازاری اور اس نوعیت کے دسرے مسائل سے نجات دلائے گی اور یہ بات خوش آئند ہے کہ وفاق میں بھاری اکثریت حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن کی قیادت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک رکھتی ہے۔
لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے پہلے ہی سے سوروزہ منصوبہ بنارکھا ہے۔نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف ایک اچھے معاشی منتظم کی شہرت رکھتے ہیں اور قوم نے انہیں آئندہ پانچ سال تک حکومت کرنے کا مینڈیٹ اسی توقع کے ساتھ دیا ہے۔
وہ ملک میں معاشی بدنظمی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے اسے اقتصادی خوش حالی کی راہ پر گامزن کرینگے اورنوازشریف اگر سیاسی جماعتوں اور فوج کو ساتھ لے کر چلتے ہیں تو دہشت گردی کے خلاف موثر قومی پالیسی تشکیل دے کر اس عفریت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے۔
اس سلسلے میں واضح لائحہ عمل اور سمت کا تعین کیا جائے۔ سمت متعین ہوگئی تو عوام مطمئن ہوں گے اور نئی حکومت عوام کی طاقت سے اپنے ایجنڈے پر کامیابی سے عملدرآمد کراسکے گی۔