میاں صاحب سے ہماری جنگ مزدوروں کیلئے ہے، رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ میاں صاحب سے ہماری جنگ مزدوروں اور انکے حقوق کے لیے ہے، میاں صاحب سے نجکاری، مزدوروں کے حقوق کے لیے ہونی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اس ملک میں انقلاب لے کر آئے، آج ان کا بیٹا انقلاب کا پرچم تھام کر نکلے گا، جمہوریت ملک میں امن اور استحکام کے لیے ہے۔

مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں شہید ذوالفقارعلی بھٹونےایوب خان کیخلاف علم بغاوت بلند کیا، جن جیالوں نےاپنی جانیں قربان کیں انکوسرخ سلام پیش کرتا ہوں، کارکنان نے18 اکتوبر کو جان کے نذرانے پیش کیے لیکن قائد کو کچھ نہیں ہونے دیا، شہید بےنظیر بھٹواس ٹرک پر موجود تھیں اور شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، 18اکتوبر کو لاکھوں کارکنان نے بےنظیر بھٹو کااستقبال کیا، 18اکتوبر کو جب دھماکا ہوا تو کارکنان اپنی قائد کو دیکھنے ٹرک کی طرف آئے، کارکن دھماکے کے بعد وہاں سے بھاگے نہیں۔