All Karachi Anis Saheed & Raja Saheed Football Tournament
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر امیر محمد خان منعقد ہوا جس میں تمام عہد یداران و ممبران نے شرکت کی اجلاس میں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد پرٹورنامنٹ آرگنائزر اور کالونی اسپورٹس کے روح رواں ضمیر السلام ،صدر گلفراز احمد خان ،نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان ،ایم خالد اور دیگر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا۔
کامیاب فٹ بال ایونٹ کے انعقاد سے فٹ بال کے کھیل کو ترقی اور فروغ حاصل ہوگا امیر محمد خان نے نیشنل بنک اور کالونی اسپورٹس کا فٹ بال کے فروغ کے ھوالے سے اقدام کو سراہتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نیشنل بنک صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ھوالے سے اپنا تعاون جاری رکھ کر پاکستان میں اسپورٹس کو فروغ دیتے رہیں گے کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی نے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ تمام میچز کا پر امن طریقے سے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام کو خراج تحسین پیش کیا ۔