میانی اڈا کو تجاوزات مافیا نے ایک بار پھر مسائل کی گرداب میں دھکیلنے کا پروگرام بنا لیا

Encroachments

Encroachments

بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ و نہار کے معروف تجارتی مرکز میانی اڈا کو تجاوزات مافیا نے ایک بار پھر مسائل کی گرداب میں دھکیلنے کا پروگرام بنا لیا انیظامیہ نے معنی خیز خاموشی اختیار کر لی عوام پریشان تفصیل کے مطابق میانی اڈا پر عوام کی بڑی تعداد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ میا نی اڈا پر تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑ رکھے ہیں۔

سبزی اور فروٹ کے ٹھیے لگا کر خشاب چکوال روڈ کو دونوں اطراف سے تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک تو درکنار پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے۔

بعض ٹھیہ بانوں نے مٹی ڈال کر بارشی پانی کا راستہ روک دیا ہے جس سے مذکورہ بالا سڑک کو نقصان پہنچ رہا ہے کئی سکاندار کو اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کا باقائدہ مال پانی انتظامیہ کو جا رہا ہے عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔