میانی اڈا (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر ملک عبداللہ دلیل پورکو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور ہارٹ اٹیک ہوا جس پر فورا ہسپتال ایڈمیٹ کیا گیا اس وقت ملک عبداللہ خطرئے سے باہر ہیں اور اپنی رہائش گاہ مسلم لیگ ہاوس دلیل پور موجود ہیںیاد رہے کہ ملک عبداللہ ایک نوجوان رہنما بن کر ابھرئے ہیں اور اس میں ان کے والد حاجی ملک اسلم کا بہت اہم کردار ہے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان ملک اسلم اعوان سیتھی یوتھ صدر ملک اشتیاق اعوان راجہ راشد اقبال ملک ناصر منیر ملک امتیاز جھامرہ میڈم گوشی حسین حاجی ظفر وعولہ ملک ایاز اسلم سید طلحہ شاہ امجد حسین سیتھی ملک مدثر ملک کاشف اور دیگر سیاسی شخصیات نے ملک عبداللہ کی صحت یابی کی دعاء کی اورعہدے داروں نے ملک عبداللہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات بھی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Zahra Medical Center
میانی اڈا (نامہ نگار) الزھراء میڈیکل سینڑ جھامرہ تنویر اسلم جیسے مسیحا کے انتظار میں گزشتہ روز الزھراء کے سرپرست اعلیٰ ماسٹر تنویر حسین نے پاکستان مسلم لیگی رہنما میڈم گوشی حسین ملک امتیاز جھامرہ یوتھ صدر ملک اشتیاق اعوان میڈم یاسمین( یوکے) حاجی ملک فیصل وزیراور دیگر پارٹی ورکروں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا وفدکو الزھراء کا تفصیلی دورہ کرایا گیا وفد میں شامل تمام افراد نے ماسٹر تنویر کو خراج تحسین پیش کیا ماسٹر تنویر نے اس موقع پر کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان الزھراء میڈیکل سینٹر کا دورہ کریں وفد نے انہیں یقین دلایا کہ صوبائی وزیر تک ان کا پیغام پہنچایا بھی جائے گا ان انہیں پہلی فرصت میں آنے کا بھی کہا جائے گا اس موقع پر میڈم گوشی نے ماسڑ تنویر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ الزھراء کے لئے ان سے مکمل تعاون کریں گی۔