میانوالی میں ایمبولینس ٹرالر سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9 جاں بحق

Ambulance

Ambulance

میانوالی (اصل میڈیا ڈیسک) میانوالی مظفر گڑھ روڈ پر ہیڈ پکہ کے مقام پر ایمبو لینس ٹرالر سے جا ٹکرانے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد اور ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پو لیس ذرائع کے مطا بق ایمبو لینس بھکر سے میا نوالی جا رہی تھی کہ کند یاں کے قریب ایمبو لینس سا منے سے آنے والے ٹر الر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں مریضہ کو بھکر سےمیانوالی چیک اپ کے لیے لایا جا رہا تھا کہ ہیڈ پکہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تصادم کے بعد ایمبولینس میں نصب گیس سلنڈر پھٹ جانے سے آگ بھڑک اٹھی اور تمام مسافر جل گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے، 3 عورتیں اور 3 مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت ڈرائیور غلام حسین، محمد ندیم، محمد نوید، تاج بی بی، مریداں بی بی، صبا، جویریا، انشال اور ایان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ ٹرا لر ڈرائیو مو قع سے فرا ر ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔