میانوالی میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ‘کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

میانوالی (جیوڈیسک) کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف کسانوں نے ڈی سی او آفس کے باہر شدید احتجاج کیا۔ کسان رہنماؤں عظمت اﷲ، طاہر خان، ممریز خان شیر احمد، ودیگر نے بتایاکہ ضلع میں کھاد کے فی گٹو پر 3 سو روپے زیادہ منافع لیا جا رہا ہے ۔ یوریا کھاد کے گٹو کی قیمت 17 سو روپے ہے جبکہ یہاں 2 ہزار وصول کئے جاتے ہیں

جبکہ ڈی اے پی کی اصل قیمت 35 سو جبکہ میانوالی میں 38 سو روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ کسانوں نے 2 دن میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔