میانوالی میں مکان کی چھت گرگئی، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) میں مکان کی چھت گر نے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلو خیل روڈ پر عید گاہ کے قریب مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی۔

جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو کاررروائی کرکے خاتون اور دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ ایک زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔