میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی میں چشمہ بیراج اور چشمہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قریب سرچ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی پی او میانوالی سرفراز خان ورک کی ہدایت پرچشمہ بیراج اور چشمہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔