میانوالی، لوڈشیڈنگ پرتشدد احتجاج کے الزام میں 74 ملزمان بری

Mianwali

Mianwali

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے میانوالی میں 3 سال قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پرتشدداحتجاج کے الزام میں 74 ملزمان کو بری کردیا، مقدمے میں نامزد 6 ہزار نامعلوم افرادکو بھی بے گناہ قرار دیا گیا ہے، انسداددہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج اکمل خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پرتشدد احتجاج کے تین سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مقدمے میں ملوث 74 افراد کوبری کرنے کا حکم دیا ،جبکہ مقدمے میں 6 ہزارنامعلوم افرادکو بھی بے گناہ قراردیدیا۔ 3سال قبل میانوالی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پرتشدد احتجاج میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے، احتجاج میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورتوڑ پھوڑ کے الزام میں 6 ہزار افرادکے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جن میں 74 افرادضمانت پر رہا تھے۔