میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی قومی اسمبلی کے حلقہ اکہتر میں جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی۔
ضمنی انتخابات کے موقع پر میانوالی میں گورنمنٹ بوائز اسکول مندہ خیل میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں پی ٹی آئی کے دو ورکرز زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا اور صورتحال کنٹرول میں کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔