میانوالی: ایک شخص کی فائرنگ سے بیٹی کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی میں ایک شخص نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے بیٹی کو ہلاک اور بیوی کو زخمی کردیا ، بعد میں خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ۔

پولیس کا کہنا تھا متوفی ذہنی مریض تھا ۔پولیس کے مطابق موچ کے محلہ عالم خان خیل کے رہائشی نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے 5 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور بیوی کو زخمی کردیا، بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ امن اللہ ذہنی مریض تھا ۔ جو آئے دن گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا تھا ، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ جبکہ متوفی کی بیوی کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔