پائی خیل (نامہ نگار) چکڑالہ میانوالی کے رہائشی عبد المجید کو”بیسٹ سافٹ وئیر ڈویلپئیر اینڈ بیسٹ آئی ٹی سروس”کے ایوارڈ سے نواز گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی آرٹس کونسل میں Montage Events and Bussiness Consultants اور Media Hub Pakistan نے مشترکہ طور پر ”ہیروزآف پاکستان ایوارڈ2016”کاانعقادکیا۔جس میں عبدالستارایدھی خراج تحسین پیش کیاگیا۔اورایسے افرادکوایوارڈدیے گئے جنہوں نے اپنے اپنے شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
عبدالستار ایدھی کے خوابوں کی تعبیرکاایک حصہ بنے ۔جس میں ”بیسٹ سافٹ وئیر ڈویلپئیر اینڈ بیسٹ آئی ٹی سروس” کا ایوارڈ راولپنڈی کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر مسٹر یوسف علی صاحب نے یوسف کالونی چکڑالہ میانوالی کے انتہائی ذہین اور محنتی نوجوان عبد المجید ولد محمد اعظم کو دیا جوکہ محمد صدیق پاکستان ائیر فورس کے بھائی ہیں۔
یقینا یہ ایوارڈ عبدالمجید،ان کے اہل خانہ اورعلاقہ چکڑالہ کے لئے باعث فخر ہے۔ عبدالمجید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری کامیابی میرے والدین، بہن، بھائی، دوستوں اور سٹوڈنٹس کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے والدین کے نام کیا۔