میانوالی: کمسن لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بہنوئی نکلا

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی میں کمسن لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا اس کا بہنوئی نکلا۔ پولیس نے 20 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق میانوالی کے علاقہ کالا باغ میں 20 دن قبل چاند رات کو 12 سالہ آمنہ اپنی بہن کے گھر جارہی تھی۔

راستے میں اس کا بہنوئی ملزم محمد ارشد اسے بہلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کرنے کے بعد قتل کرکے اس کی لاش تالاب میں پھینک دی۔ اگلے دن عیدکے روز ملزم چالاکی سے اہلِ خانہ کو تالاب لے گیا جہاں مقتولہ کی لاش برآمد ہوئی۔ چند روزقبل پولیس نے محمد ارشد کو شک کی بنا پر حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔