مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس کی خودکشی کی کوشش

Paris

Paris

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس کے نزدیک رہائشی پاپ گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس نے خود کشی کی کو شش کی۔ تاہم اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح پیرس جیکسن کو ان کے گھر سے ھسپتال لے جاتے دیکھا گیا۔

پیرس جیکسن نے ہاتھ کی کلائی تیز دھار آلے سے کاٹ لی تھی اور ان کی کلائی پر کئی زخم آئے تھے۔ پیرس جیکسن کی والدہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی نے ھسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیرس جیکسن کی حالت بہتر ہے۔ پیرس جیکسن پہلے بھی خود کشی کی کوشش کرچکی ہیں
۔