مائیکل جیکسن کی موت کی ذمہ دار کنسرٹ پروموٹر کمپنی ہے،والدہ

Michael Jackson

Michael Jackson

لاس اینجلس(جیوڈیسک)لاس اینجلس آنجہانی پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی والدہ کی طرف سے دائر مقدمے میں ججوں کا انتخاب آج کیا جائے گا۔پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی والدہ کیتھرین کا کہنا ہے ان کی بیٹے کی موت کی ذمہ دار ان کی کنسرٹ پروموٹر کمپنی اے ای جی لائیو ہے۔

ان کے مطابق اسی کمپنی نے ڈاکٹر مرے کو مائیکل جیکسن کے علاج کی ذمہ داری سونپی تھی اور جیکسن کی موت ڈاکٹر مرے کی غفلت کی وجہ سے ہوئی،اسی حوالے سے انھوں نے کمپنی کے خلاف 40 ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔مقدمے کی سماعت کیلئے لاس اینجلس میں ججوں کے انتخاب کا آغاز آج کیا جائے گا۔