واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں خواتین کےکھیلوں کے دوران مشیل اوبامہ کی بھتیجی کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔
امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ کی بھتیجی لیزلی روبِنسن Leslie Robinson کو 8 منٹ کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔ رابنسن میری لینڈ یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم کی کھلاڑی ہیں۔
کال میں اطلاع دی گئی کہ ایک شخص گن کے ساتھ کالج کے گراؤنڈ میں موجود ہے،جس کے بعد سے وومن کھیلوں میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے، اس گیم کے پہلے راؤنڈ میں امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی شرکت کی تھی۔