مشی گن (جیوڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں ڈیٹرائٹ آٹو شو میں نت نئے ڈیزائن کی جدید گاڑیاں شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔
شمالی امریکا کے سب سے بڑے کار میلے میں فورڈ جی ٹی سپر کار سمیت کئی نئے ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں۔
چھ سو ہارس پاور اور دو ٹربو انجن والی چمکتی دمکتی فورڈ جی ٹی سپر کار آئندہ سال شائقین خرید سکیں گے۔ ایف زیرو 15، کیو60، ٹارگا4 جی ٹی ایس، سوناٹا پلگ ان سمیت دیگر کاریں میلے کی زینت ہیں۔ ڈیٹرائیٹ آٹو شو پچیس جنوری تک کھلا رہے گا۔