مکی آرتھر کی کوچنگ میں ٹیم بہت ترقی کرے گی : محمد عامر
Posted on July 1, 2016 By Mohammad Waseem کھیل, لاہور
Muhammad Amir
لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر نئے کوچ مکی آرتھر کے گن گانے لگے۔ کہتے ہیں پہلی دفعہ ایسا ٹریننگ سیشن دیکھنے میں آیا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
مکی آرتھر کھلاڑیوں میں گھل مل جاتے ہیں ۔ کوچ نے جس طرح ٹریننگ کروائی اس سے فٹنس لیول بڑھے گا اور کھلاڑیوں کی انجری میں کمی ہو گی۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹور کیلئے لگایا کیمپ سود مند رہا۔ فٹنس چیک کرنے کیلئے ہر دو ہفتے بعد فٹنس ٹیسٹ اچھا فیصلہ ہے۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلش کنڈیشنز کو بہترین قرار دیا۔ کہتے ہیں سب ہی کھلاڑی فوکسڈ ہیں امید ہے ٹیم انگلینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس دے گی۔