لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد بوٹ کیمپ تک بھی غیر ملکی کوچ مکی آرتھر کھلاڑیوں کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔ کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹر کا بوٹ کیمپ جاری ہے جہاں ٹرینر گرانٹ لوڈن کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
جنوبی افریقن مکی آرتھر نے آسٹریلیا کی قومیت کی درخواست دے رکھی ہے اور جلد انہیں پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا لیکن رواں ماہ مصروف شیڈول کے باعث ان کا پاکستان آنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔
ذرائع کہتے ہیں کہ مکی آرتھر جون کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے ۔ قومی کوچ بوٹ کو بوٹ کیمپ میں کرکٹرز کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مکی آرتھر کو پہنچا دی گئی ہے۔