مکی ماؤس 85 سال کا ہو گیا

Mickey Mouse

Mickey Mouse

نیویارک (جیوڈیسک) تیز آواز، جسم پر سرخ نیکر اور گول مٹول ہاتھوں پر سفید دستانے۔ بچوں میں مقبول مکی ماؤس کی آج پچاسی ویں سالگرہ ہے۔ والٹ ڈزنی کی اس تخلیق کو پہلی بار 1928 میں سکرین پر متعارف کرایا گیا تھا۔

مکی ماؤس کی پہلی فلم Steamboat Willie تھی۔ 1978 میں مکی ماؤس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز بھی ملا۔ شرارتی چوہے کو اب تک ایک سو چالیس سے زائد فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے۔